8 مارچ 2014 - 20:30
عراق میں خونی دن، ۳۸ افراد شہید + تصاویر

عراق کے مرکزی صوبہ بابل میں مینی بس کے اندر ہونے والے خود کش حملے میں ۳۸ افراد شہید اور ۱۴۷ زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا:  المیادین کے مطابق مرکزی صوبے بابل کے شہر حلہ میں آج ایک زبردست کار بم دھماکہ ہوا جس میں 38 افراد شہید اور 147 زخمی ہوئے ہیں۔ بم دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی تیس گاڑیوں میں آگ لگ گئي۔ قابل ذکرہے عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے ۔گذشتہ روز عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں پندرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲