ابنا: امریکی محکمہ خارجہ نے شامی سفیر بشارالجعفری اور ان کی قیادت میں سفارتی عملے پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے پچیس کلومیٹر کی حدود سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔امریکا نے اس سے پہلے شمالی کوریا اور چند ایک دوسرے سفیروں پر بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔بشارالجعفری نے فوری طور پر امریکا کے اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وہ شام میں گذشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران صدر بشارالاسد کے سب سے بڑے ترجمان رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں ان کی بھرپور وکالت کرتے رہے ہیں۔......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512267
امریکا نے اقوام متحدہ میں متعین شام کے مستقل مندوب کی نقل وحرکت محدود کردی ہے اور وہ نیویارک سے پچیس مربع کلومیٹر کے علاقے سے باہر نہیں جاسکیں گے۔