ابنا: یمن کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ یمن میں الحوثی گروہ نے اپنے ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کو یمن کی حکومت کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔یمن میں الحوثی گروہ کی جانب سے یہ پرامن اقدام، ایسی صورت میں عمل میں آیا ہے کہ یہ گروہ، حالیہ مہینوں کے دوران ایسے سلفی و تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے کہ جنھیں سعودی عرب کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں الحوثی اور تکفیری گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں فریقین کے سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512262
یمن میں الحوثی گروہ نے امن پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیار اس ملک کی حکومت کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔