8 مارچ 2014 - 20:30
فلسطین، خواتین کے مظاہرے، کئی خواتین زخمی

مغربی کنارے پر فلسطینی خواتین مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کئی خواتین زخمی ہو گئیں .

ابنا: رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح  خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی خواتین نے قلنديا چیک پوسٹ کے قریب مظاہرہ کیا . صیہونی فوجیوں نے مظاہرین خواتین پر آنسو گیس کے گولے فائر کئے اور طاقت کا استعمال کیا .اس کارروائی میں آنسو گیس کی وجہ سے بہت سی خواتین کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا . دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے آج صبح ہی نابلس ، جنين اور بیت المقدس سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کیا.صیہونی فوجیوں نے اسی طرح دو فلسطینی مزدوروں کو جنوبی بیت لحم سے گرفتار کر لیا .ادھر الخلیل علاقے سے ایک فلسطینی جوان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ جوان کی عمر سولہ سال بتائی کئی ہے۔......./169