8 مارچ 2014 - 20:30
شام: فوج کا زارہ شہر پر مکمل کنٹرول

شام کی فوج حمص کے نواحی علاقے زارہ میں داخل ہوگئی ہے اور اس علاقے میں مسلسل پیشقدمی کررہی ہے۔

ابنا: شامي فوج نے اس علاقے ميں اپني پيشقدمي جاري رکھتے ہوئے دہشت گردوں کي کئي گاڑيوں کو اپنے کنٹرول ميں لے ليا ہے۔ شامي فوج کے ذرائع نے يہ بھي خبردي ہے کہ شامي فوج نے القصراليمني اور زارہ کي مشرقي اور جنوب مغربي پہاڑيوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرليا ہے جبکہ مشرق کي جانب سے وينس پہاڑيوں کي جانب پيشقدمي شروع کردي ہے۔ اس کاروائي ميں بڑي تعداد ميں دہشت گرد ہلاک کرديئے گئے ہيں۔ دہشت گردوں نے زارہ کے اطراف ميں دفاعي مورچے بنانے کےساتھ ساتھ کئي جگہوں پر خندقيں بھي کھودکر ان ميں دھماکہ خيز مواد نصب کیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ريموٹ کنٹرول کے ذريعے انہيں اڑا سکيں۔ اس درميان شامي فوج کے ايک افسر نےبتايا ہے کہ ہم نے زارہ کے مغربي علاقے پر اپنا کنٹرول کرليا ہے اور شامي فوج بدستور پيشقدمي کررہي ہے۔ زارہ کے باشندوں کي خاصي تعداد بھي فوج کي مدد سے وہاں سے محفوظ مقامات کي جانب نقل مکاني کرنے ميں بھي کامياب ہوگئے ہيں۔ دہشت گرد عناصر کي کوشش ہے کہ وہ زارہ کے شہريوں کو وہاں سے نہ نکلنے ديں اور انہيں انساني ڈھال کےطور پر استعمال کريں۔ دوسري طرف القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق والشام نے ديرالزور ميں سات افراد کو پھانسي پرلٹکاديا ہے اور اس طرح انہوں نے ايک بار پھر اپني بربريت اور وحشيگري کا ثبوت ديا ہے۔ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے افراد نے جن ميں زيادہ تعداد چچنيا کےدہشت گردوں کي تھي ديرالزور ميں سات عام شہريوں کو پھانسي دينے کے بعد ان واقعات کي فلميں بنائيں اور پھرانہيں يوٹيوب پر اپ لوڈ کردي ہے۔ جن سات عام شہريوں کو دہشت گردوں نے پھانسي دي ہے ان ميں ايک کمسن بچہ بھي شامل ہے۔ بے گناہ شہريوں کا قتل عام اور انہيں پھانسي پر لٹکانا دہشت گرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق والشام کا معمول کا کام بن گيا ہے۔......./169