7 مارچ 2014 - 20:30
دھشتگرد ٹولے کا اعتراف: لبنان میں اس کی کاروائیاں ناکام

لبنان میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ نے ایک بیان جاری کرکے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں اسکی کاروائياں ناکام رہی ہیں۔

ابنا: لبنان میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ نے ایک بیان جاری کرکے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں اسکی کاروائياں ناکام رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ عزام نامی دہشتگرد گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں اسکے حملوں منجملہ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے اور کلچر ہاؤس کے سامنے بم دھماکوں سے کوئي فائدہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس دہشتگرد گروہ کے حملوں میں دسیوں بے گناہ افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان کے تمام حلقوں نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ لبنانی سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں دہشتگرد گروہوں کے متعدد ارکان کو گرفتار بھی کیا ہے۔ انیس نومبر دوہزار تیرہ کو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے زوردار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایران کے کلچر کونسلر سمیت پچيس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ ایک سو پچاس افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے کچھ ہی دنوں بعد ایک اور بم دھماکہ بیروت میں ایران کے کلچر ہاؤس کےسامنے ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو بیس زخمی ہوئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ عبداللہ عزام دہشتگرد گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲