ابنا: روئیٹر کی رپورٹ کے مطابق روسی وزيرخارجہ نے جمعہ کے دن امریکی وزیرخارجہ کو فون کرکے کہا کہ عجلت میں اٹھایا جانے والا قدم ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔روسی وزیرخارجہ نے اس ملک کے بعض حکام پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی، الٹی میٹم اور پابندیوں سے سچائی سے کام نہيں کیاجاسکتا۔اس سے قبل روسی صدر ولادمیرپوتین نے بھی امریکی صدر باراک اوبامہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں انھیں ایسے ہر اقدام سے روکا تھا جس سے روس اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچے۔یوکرین میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے روس اورمغرب کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512073
روس کے وزیرخارجہ سرگئي لاؤروف نے امریکہ کو دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔