6 مارچ 2014 - 20:30
ایمنسیٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ کی بربریت پر کی تنقید

ایمنسیٹی انٹر نیشنل نے آل خلیفہ سکیورٹی فورسیز کے ہاتھوں بحرینی عوام کی سرکوبی میں شدت آنے پر نکتہ چینی کی ہے ۔

ابنا:  العہد لبنانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل نے آج ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ بحرین کی حکومت نے اس ملک کے  احتجاجیوں کومزید سرکوب کرنے اور اس ملک کے عوام کی آزادیوں کو مزید محدود کرنے کے لئے حالیہ دھماکے سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اس بیان میں آیاہے کہ قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ، منامہ کے مغربی علاقے السنابس میں سیکورٹی فورسیز کی تعداد میں اضافہ  اور اسی طرح حکومت مخالف رہنماؤں پر دباؤ ، اس ملک کے عوام کے خلاف حکومت کے اہم ترین اقدامات ہیں ۔ واضح رہے کہ پیر کے روز السنابس کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے جن میں دو بحرینی اور ایک اماراتی شامل تھا اس واقعے کے بعد حکومت نے اس علاقے میں کرفیو نافذ کردیا اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کرنے اور ہیلی کاپٹروں کی پرواز کے ساتھ ہی اس رہائشی علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ۔ آل خلیفہ نے بحرینی عوام کے احتجاجات کو سرکوب کرنے کے دوران 153 افراد کو قتل اور ایک بڑي تعداد کو زخمی اور گرفتار کیا ہے ۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲