ابنا: سعودی عرب ، امارات اور بحرین ، قطر سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کے بعد اس وقت قطر کے خلاف دوسرے مرحلے پر عملدرآمد میں کوشاں ہيں ۔ کویت سے شائع ہونے والے اخبار القبس نے ، خلیج فارس کے عرب ملکوں کے اعلی رتبہ ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب ، امارات اور بحرین ، قطر کا بائیکاٹ کرنے کے درپے ہيں چنانچہ یہ تینوں ممالک خلیج فارس کونسل کے اجلاسوں اور سیمیناروں نیز دیگر تنظیموں میں اس کی شرکت اور ان تینوں ملکوں کے آسمان پر ایمیریٹس طیاروں کی پرواز کی روک تھام جیسی تدابیر اپنارہے ہیں ۔ سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے آسمانوں پر قطر کے طیاروں کی پرواز پر پابندی لگنے سے ، قطر ایئر لائنز کو کافی نقصان پہنچے گا ۔ ریاض ، ابوظہبی اور منامہ نے حال ہی میں قطر کی جانب سے مصر کی اخوان المسلمین کی حمایت کی پالیسی اختیار کرنے کے سبب اپنے سفیروں کو دوحہ سے طلب کرلیا ہے اور ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ان ملکوں نے اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے مجبور ہوکر یہ قدم اٹھایا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511875
سعودی عرب ، امارات اور بحرین ، قطر سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کے بعد اس وقت قطر کے خلاف دوسرے مرحلے پر عملدرآمد میں کوشاں ہيں ۔