ابنا: بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویتی خیراتی ادارے النجات کے ساتھ وابستہ کمیٹی شامیہ اور شویخ کے سربراہ نے کہا کہ 2013 میں عرب ممالک اور دوسرے اسلامی ممالک میں بہت زیادہ مساجد کی تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بنگلہ دیش میں 150 کے قریب مساجد تعمیر کی گئی ہیں اور ہر مسجد کی تعمیر پر تقریبا 2700 دینار لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مساجد کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور ان میں امام مسجد کی رہائش، موذن کی رہائش کے علاوہ دوسری تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مساجد کی تعمیر سے بہت سارے مسلمان اپنے فرائض کی ادائیگی کو احسن طریقہ سے انجام دے سکیں گے۔......./169
5 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511616
کویت کے خیراتی ادارے "النجات" نے خبردی ہے کہ اس ادارے کے تعاون سے 2013 میں بنگلہ دیش میں 150 مساجد کی تعمیر ہوئی ہے۔