ابنا: پاکستان میں طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق نئی کمیٹی آئندہ دو تین روز میں تشکیل دیدی جائے گی جس میں مرکزی حیثیت اس ملک کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی میں آئی ایس آئی، مرکزی حکومت اور خیبر پختونخوا کا نمائندہ شامل ہوگا اور پھر یہ نئی حکومتی کمیٹی، طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی جبکہ آئندہ مذاکرات، خفیہ مقام پر کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔ ان ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نئی کمیٹی کے نگراں ہوں گے۔ آئندہ مذاکراتی مرحلے میں دونوں طرف کے مطالبات کھل کر سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیصلہ سازی کے مرحلے میں موجودہ کمیٹی کو غیررسمی طور پر کام جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی جو مذاکرات کی حد تک کام جا ری رکھے گی۔دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات امن کیلئے نہایت نقصان دہ ہیں،طالبان کو شرپسند عناصر کواپنے آپ سے الگ کرنا ہوگا،وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو موثر بنانے کیلئے براہ راست رابطے کی وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیام امن، ان کی اولین ترجیح ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۲
5 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511590
پاکستان میں طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔