ابنا: محمد جواد ظريف نے اپنے جاپانی ہم منصب فوميا كیشيدا سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ جواد ظريف نے اس ملاقات میں جوہری مذاکرات کے بارے میں ایران کے موقف کو بیان کرتے ہوئے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے پہلوں کو بیان کیا .انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات میں تہران اور ٹوکیو کے تعلقات کو نزدیکی، دوستانہ اور قدیم بتایا اور کہا کہ تہران کی نظر میں اس تعلقات کی بہت اہمیت ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں مزید فروغ پائیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لئے دونوں ممالک کے تعلقات میں پشرفت ہو رہی ہے . انہوں نے اسی طرح اپنے جاپانی ہم منصب سے شام، افغانستان اور مشرق وسطی کے حالات پر گفتگو کی۔ محمد جواد ظريف نے زور دیا کہ خلیج فارس کی سیکورٹی، علاقے کی امن و سلامتی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کو ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیح حاصل ہے .اس موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر تاکید کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر زور دیا . وزیر خارجہ نے جاپانی وزیر اعظم شیزو آبے سے بھی ٹوکیو میں ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔......./169
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511436
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے ۔