4 مارچ 2014 - 20:30
عراق ميں دہشتگردي،سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمي

عراق ميں چوبيس گھنٹے کے دوران ہونے والے متعدد دہشت گردانہ واقعات ميں سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں -

ابنا: العراقيہ ٹي وي کے مطابق دارالحکومت بغداد ميں بدھ کے روز ہونے والے پانچ دھماکوں ميں کم سے کم بارہ افراد مارے گئےہيں اور دسيوں ديگر زخمي ہوئے ہيں -يہ ايسي حالت  ميں ہے کہ صوبے صلاح الدين کے سيکورٹي ذرا‏‏ئع نےکہا ہے کہ  سامرا ميں ہونے والے بم دھماکوں ميں تہتر افراد جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں -اس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بھي  دہشت گردوں نےبلدياتي کونسل کي عمارت کے نزديک بم کا دھماکہ کيا اور سيکورٹي فورس کے ساتھ ان کي جھڑپ ہوئي-ان دھماکوں اور جھڑپوں ميں بھي تريپن افراد زخمي ہوئے ہيں -اس دہشت گردانہ کارروائي ميں پہلے بلدياتي کونسل کے دروازے ميں بم کادھماکہ کيا گيااور بعد ميں چھے دہشت گردوں نے عمارت کے اندر خود کو دھماکے سے اڑاليا -سامرا ميں  سيکورٹي فورس اور دہشت گردوں کے درميان ہونے والي جھڑپ ميں،بلدياتي کونسل کي عمارت ، سامرا کي ضلعي انتظاميہ ،اس شہر کي عدالت اور ايک پوليس مرکز کو بھي کافي نقصانات پہنچے ہيں -ہلاک اور زخمي ہونے والوں ميں بڑي تعداد کا تعلق  سرکاري مدد حاصل کرنے کے لئے صوبے الانبار سے آنے والے پناہ گزينوں  کا ہے -......./169