ابنا: فرانس پریس کے مطابق سرگئی گلازیف نے کہا ہے یوکرین کے مسئلے کےحوالے سےروس پر پابندیوں کی صورت میں روس، امریکہ سے اپنی اقتصادی وابستگي ختم کردے گا۔روسی صدر کے مشیر نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے روس پر پابندیاں لگائيں تو روس امریکہ کے ڈالر کے بجائے دوسری کرنسی استعمال کرنے لگے گا جس سے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس کے سرکاری اداروں اور کمپنیوں پر پابندیاں لگائي جاتی ہیں تو روس امریکہ سے لئے ہوئے قرضوں کی قسط ادا نہیں کرے گا۔ روس ان بڑے ملکوں میں ہے جنہوں نے بڑے پیمانے پر امریکی وزارت خزانہ کے بانڈز خرید رکھے ہیں۔ سرگئي گلازیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں روس کے بے شمار تجارتی شریک ہیں جن کے ساتھ تعاون سے روس امریکہ سے وابستگي ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے بلکہ ممکنہ پابندیوں کو ناکام بنانے کی اسٹراٹیجی بھی بنارہا ہے۔ یوکرین کےحوالے سے امریکہ نے ایک بار پھر روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔ ......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511040
روس کے صدرکے مشیر سرگئي گلازیف نے کہا ہے کہ روس پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کا معیشتی نظام دیوالیہ ہوجائے گا۔