ابنا: امريکا کي داخلي سلامتي کے وزير جے جانسن نے امريکي کانگريس ميں قومي سلامتي کے کميشن ميں تقرير کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں غيرملکي دہشت گرد عناصر کي تعداد ميں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جانسن نے کہا يہ مسئلہ امريکا کے خلاف ان دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے مقابلے ميں ملک کي سيکورٹي کي حمايت کے لئے سرفہرست ہونا چاہئے۔امريکا کي داخلي سلامتي کے وزير نے کہا کہ واشنگٹن نے شام ميں جنگ کررہے شدت پسندوں کي نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے بعض يورپي ملکوں کے ساتھ تعاون شروع کرديا ہے کہ يہ عناصر جب شام سے واپس لوٹيں گے تو ان کے ساتھ کيا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ مغربي ملکوں کے نوجوانوں کو انٹرنيٹ کے ذريعے دہشت گرد گروہوں ميں شامل کئے جانے کا معاملہ اس وقت مغربي حکومتوں کے لئے ايک بڑا چيلنج بنا ہوا ہے ۔مغربي حکومتوں کو يہ خدشہ ہے کہ يہ عناصر جب واپس لوٹيں گے تو ان ملکوں ميں بھي دہشت گردانہ کاروائياں انجام ديں گے۔ اس وقت برطانيہ، فرانس، امريکا اور ديگر مغربي ملکوں کے ہزاروں دہشت گرد شام ميں حکومت اور عوام کے خلاف جنگ کررہے ہيں۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511035
ايک ايسے وقت جب امريکا، شام ميں سرگرم دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامي ہے، امريکا کي داخلي سلامتي کے وزير نے اعتراف کيا ہے کہ شام دہشت گردوں کے سب سے بڑے اڈے ميں تبديل ہوگيا ہے۔