ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ اپنے اس دورے میں وہ جنوبی افریقہ کے علاوہ براعظم افریقہ کے ایک اور ملک کانگو کا بھی دورہ کریں گے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اپنے دورۂ افریقہ میں جنوبی افریقہ اور کانگو کے اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ڈاکٹر علی لاریجانی کا یہ تین روزہ دورہ، جنوبی افریقہ اور کانگو کے پارلیمانی اسپیکروں کے دورء ایران کے جواب میں ان ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510967
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔