2 مارچ 2014 - 20:30
طالبان دہشت گردوں کا اسلام آباد پر حملہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہری میں خودکش حملے اور فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 11 افراد ہلاک اور تقریبا دو درجن زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق حملہ پیر کے روز ایڈیشنل جج کی عدالت کے باہر ہوا، حملے کے وقت عدالت میں خصوصی کیس کی سماعت جاری تھی۔کچہری میں سیشن جج رفاقت اعوان کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔حملہ آوروں نے فائرنگ اور دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں رفاقت اعوان شدید زخمی ہوئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک کچہری میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا اور سپیشل فورسز اور رینجرز نے کچہری کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسلام آباد میں واقع ہسپتال پمز نے فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے وکلا چیمبر کی طرف سے داخل ہوئے، پولیس کے روکنے پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ ملزمان کوچھڑانے کیلئے یہ حملہ کیا گیا ہے۔......./169