2 مارچ 2014 - 20:30
مصر میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

مصر میں موجودہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار تقریبا پندرہ سو قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

ابنا: مصر کے ابو زغبل جیل میں بند ان قیدی جیل کی بدترین صورتحال اور قیدیوں سے برے سلوک پر اعتراض کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی۔  ہڑتال کر رہے قیدی جیل میں خراب کھانہ دئے جانے اور صفائی پر توجہ نہ دئے جانے پر ناراض ہیں۔ ان کا اعتراض ہے کہ جیل کے حکام ان کے قریبی رشتے داروں سے ملاقات نہیں کرنے دیتے۔ مصر میں بھوک ہڑتال کرنے والوں نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو سیاسی بتایا ہے۔ان قیدیوں میں سے بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جنہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا اور انہیں عدالتی کاروائی کے بغیر ہی جیل میں بند کر دیا گیا۔ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے معزول ہونے کے بعد سے ہزاروں افراد کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔......./169