ابنا: محمد رضا نعمت زادہ نے آج تہران میں ایران اور چین سرمایہ کاری کے مواقع کے زیر عنواں سیمینار میں دونوں ملکوں کےدرمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے حالات فراہم کئےجانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پارس کے بھاری تیل کی ریفائنری، چین کےتعاون سے تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کی طرف سے المونیم کے دوعظیم پروجکٹوں اور اسٹیل کے ایک اہم پروجکٹ پر عملدرآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ابتدائی امور انجام پاچکے ہیں۔ نعمت زادہ نے ایران اورچین کے تعلقات کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چین کے ایک سو تاجروں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل ایک بڑا وفد، ایران و چین کے درمیان اقتصادی تعاون میں فروغ کے لئے تہران کے دورے پر ہے۔......./169
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510469
ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور معدنیات محمد رضا نعمت زادہ نے جنوبی ایران میں پارس کے بھاری تیل کی ریفائنری کی تعمیر میں چین کی شراکت کی خبر دی ہے۔