ابنا: پاکستان کےصوبے بلوچستان میں سرحدی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس صوبے کے علاقے تربت کے آپریشن میں جن گیارہ غیر ملکیوں کو آزاد کرایا گيا ان میں اغواشدہ پانچ ایرانی موجود نہيں ہیں ۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سرحدی فوج کے ترجمان وصی خان نے آج کہا کہ یہ آپریشن ایران کے اغوا شدہ پانچ سرحدی محافظین کی رہائی کے لئے انجام پایاتھا جس کے دوران مخالفین کے ساتھ جھڑپ کے بعد اغوا شدہ تین افریقی نژاد اور چند دیگر افراد کو رہا کرالیا گیا ۔ گذشتہ ہفتے ایران و پاکستان کے حکام نے شہر کوئٹہ میں تین روزہ اجلاس میں اغوا شدہ ایرانیوں کی رہائی اورسرحدی امور کی تحقیقات کے لئے مشترکہ کمیشن تشکیل دیا تھا ۔ پانچ ایرانی سرحدی محافظین کو فروری 2014 میں جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے اغوا کرلیا گيا اور دہشت گرد گروہ جیش العدل نے اغوا کی اس کاروائی کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510392
پاکستان کےصوبے بلوچستان میں سرحدی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس صوبے کے علاقے تربت کے آپریشن میں جن گیارہ غیر ملکیوں کو آزاد کرایا گيا ان میں اغواشدہ پانچ ایرانی موجود نہيں ہیں