اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے معروف رہنما اور صدر شیعہ موومنٹ کے سربراہ مقتدیٰ صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ مقتدیٰ صدر حوزہ علمیہ قم میں اپنی دینی تعلیمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔الدستور خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ مقتدیٰ صدر کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیسا کہ عراقی قوم سے کہہ دیا تھا کہ وہ سیاست سے کناری کشی اختیار کر کے اپنی حوزوی تعلیمات کو جاری رکھنے کے ایران کا سفر کریں گے۔صدر شیعہ موومنٹ کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ صدر موومنٹ سے وابستہ تمام سیاسی دفاتر کی تعطیل کے ساتھ تمام سیاسی امور سے کنارہ کشی اختیار کر دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقتدیٰ صدر اس وقت کسی بھی سیاسی دھڑے کی رہبری نہیں کر رہےہیں اور نہ ہی ان کے پاس حکومتی اور غیر حکومتی کوئی منصب ہے۔قابل ذکر ہے کہ صدر موومنٹ عراق کی پارلیمنٹ میں ۳۲۵ نشستوں میں سے ۴۰ نشستوں کی حامل ہے۔ صدر موومنٹ عراق کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں بے حد محبوبیت رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510159
عراق کے معروف رہنما اور صدر شیعہ موومنٹ کے سربراہ مقتدیٰ صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ مقتدیٰ صدر حوزہ علمیہ قم میں اپنی دینی تعلیمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔