28 فروری 2014 - 20:30
آئی اے ای اے کی جانب سے صہیونی ریاست کے دعوے کی تردید

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں غاصب صہیونی ریاست کے دعوے کی تردید کی ہے۔

ابنا: آئی اے ای اے کے ترجمان گیل ٹیوڈر نے ایک بیان میں صہیونی ریاست کے ایران مخالف دعوے کو یہ کہتے ہوئے مستر کردیا کہ تہران کی ایٹمی سرگرمیوں میں ابتک کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گيا ہے۔ آئی اے ای اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ عالمی ادارہ، اپنی غیر جانبداری کی بنیاد پر سرگرم عمل ہے اور اس کی رپورٹوں کو دیگر محرکات سے متاثر کئے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ قابل ذکر ہے کہ غاصب صہیونی ریاست ، ایسی حالت میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف ہے کہ خود دو سو سے زائد ایٹمی وار ہیڈز کی حامل ہونے کی بناء پر نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کیلئے خظرہ بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام، آئی اے ای اے کی نگرانی میں جاری ہے۔...../169