27 فروری 2014 - 20:30
۳۰۰ سے زاید دھشتگرد شامی فوج کے آگے سرینڈر

دمشق کے مضافات میں واقع’’ مضایا‘‘علاقے میں ۳۰۰ سے زائد دھشتگردوں نے خود کو فوج کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق کے مضافات میں واقع’’ مضایا‘‘علاقے میں ۳۰۰ سے زائد دھشتگردوں نے خود کو فوج کے آگے سرینڈر کر دیا ہے۔یہ ایسے حال میں ہوا ہے کہ شامی فوج نے حمص کے مضافات میں کی گئی کاروائیوں کے دوران دو روز قبل ۳۰۰ کے قریب دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر دیر الزور میں بھی تازہ رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں کے چند سرغنوں کو ہلاک کیا گیا ہے درعا کے علاقے میں بھی فوجی آپریشن کے دوران دھشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ان سے کافی جنگی سامان ضبط ہوا ہے۔جنوبی درعا میں دھشتگرد ایک فوجی چھاونی پر حملہ کرنے کی کوشش میں تھے کہ فوج نے ان پر حملہ کر کے ابو ھاجر نامی اردنی سرغنہ کو ہلاک کر دیا ہے۔حلب کے بعض علاقوں میں بھی فوج نے کافی تعداد میں مسلح افراد کو ہلاکت سے دوچار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲