ابنا: مائک ہیرس نے کہا کہ یہ دونوں ممالک سیاسی اور تجارتی لحاظ سے بی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں سب سے آگے ہیں۔
امریکی سیاسی ماہر نے نوم چومسکی کے حالیہ انٹریو کے جواب میں یہ خیالات ظاہر کئے ہے جس میں نوم چومسکی نے اسلامی جمہوری ایران کوامریکی دھمکیوں اور پابندیوں پر تبصرہ کیا تھا۔
ممتاز امریکی تجزیہ نگار اور ماہر لسانیات نوم چومسکی نے‘‘ ہف پوسٹ لایو’’ کے ساتھ حالیہ انٹریو میں کہا کہ امریکی کی طرف سے ایران کو مسلسل جنگ کی دھمکی اور پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ہیرس نے اس بات کو تسلیم کیا کہ امریکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے اور یہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کوئی پرواہ نہیں کرتا اور واشنگٹن پہلے سے ہی غیر قانونی طریقے سے اپنا کام کرتا ٓرہا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کےچارٹر کے مطابق دنیا میں امن و سیکورٹی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا احترام کرنا شامل ہے۔
.......
/169