24 فروری 2014 - 20:30
روس کی طرف سے عراق کو اسلحے کی فراہمی

روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ماسکو اور بغداد کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق روس عراق کو دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اسلحہ فراہم کرے گا۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردی ہے کہ روس عراق کو دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اسلحہ فراہم کرے گا۔ سرگئی لاوروف نے اپنے عراقی ہم منصب ہوشیار زیباری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئے دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی سے مقابلے کیلئے عراق کو فوری طور پر اسلحے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے چھ ماہ قبل روس سے اسلحہ خریدنے کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا شام کے بحران کے راہ حل اور ایران کے جوہری مسئلے پر روس اور عراق کا موقف ایک ہے۔ یاد رہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے عراق کے دورے کے دوران 20 فروری 2014 کو بغداد میں عراقی وزیر اعظم نوری مالکی سے ملاقات کی ہے۔

.......

/169