اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القاعدہ کا ایک اہم ترین کمانڈر جو اسامہ بن لادن کے ساتھ جنگ میں شریک تھا اور القاعدہ کے موجودہ کمانڈر ایمن الظواہری کے قریبی افراد میں سے تھا شام میں ایک خود کش حملے کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شام میں دھشتگرد ٹولوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں القاعدہ کا اہم کمانڈر ’’ابو خالد السوری‘‘ جس کا لقب ’’ابو عمر الشامی‘‘ تھا چھے افراد کے ہمراہ ہلاک ہو گیا ہے۔

