23 فروری 2014 - 20:30
پاکستان، مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر یوم سوگ آج

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کوہاٹ ہنگو روڈ پر بس پر دہشتگردی اور 14بے گناہ افراد کے قتل پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے آج ملک گیر یوم سوگ منایا جائے گا۔

ابنا: مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کوہاٹ ہنگو روڈ پر بس پر ہونے والی دہشتگردی کے خلاف مرکزی دفتر وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ ان کی کاروائیوں سے بے گناہ عوام کو بچایا جاسکے اور ایسی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو ان دہشتگردوں کی حمایت کرتی ہیں حالانکہ چند پاکستان مخالف جماعتیں دہشتگردوں کو مظلوم بنانے کی سازش کر رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک گیر فوجی آُپریشن کرے تاکہ ملک کو ان دہشتگر دوں سے نجات دلائی جاسکے ان کا کہنا تھا کے دہشتگردوں کے خلاف افواج پاکستان کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں، بے گناہ عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے مٹھی بھر طالبان کو حکومت کی جانب سے چھوٹ دی گئی تھی اسلام کی شکل مسخ کرنے والے طالبان کی شریعت نافذ کرنے کے خواب در حقیقت اس ملک میں موجود اُن سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خواب ہے جواس ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہیتی ہیں۔واضح رہے کہ کوہاٹ میں مجلس عزاء سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی پر بم حملہ کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب پشاور چوک پر گرلز کالج کے سامنے گنجان آباد علاقے میں سڑک کناری نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے لیاقت میموریل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے متعدد زخمیوں کی حالت کو نازک قرار دے دیا ہے۔

.......

/169