22 فروری 2014 - 20:30
عراق، سلیمان بیک پر فوج کا قبضہ

عراقی سیکورٹی فورسز نے القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بعد شمالی قصبے سلیمان بیک پر پھر سے کنٹرول کر لیا ہے .

ابنا: عراقی فورس کے ایک اعلی عہدیدارطالب البياتي نے ہفتے کو بتایا کہ یہ قصبہ مکمل طور پر آزاد ہو گیا ہے اور اب اس قصبے میں پولیس اور فوج کے سوا کوئی بھی مسلح افراد نہیں ہے .القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے 13 فروری کو سلیمان بیک کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے اس علاقے میں داعش کے دہشت گردوں اور عراقی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھی . ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے جن میں دہشت گرد، سیکورٹی فورسز کے جوان اور عام شہری شامل ہیں .دوسری طرف عراقی وزارت دفاع نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاکہ عام شہری بحفاظت شہر سے نکل سکیں۔  اس شہر پردولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش نامی دہشت گرد گروہ کا قبضہ ہے .عراقی فوج کے اس قدم سے فلوجہ کے بحران کو مذاکرات کے ذرئعے حل کئے جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ واضح رہے صوبہ الانبار میں عراقی سیکورٹی اہلکار مقامی قبائلی لوگوں کے ساتھ مل کر القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔

.......

/169