ابنا: اردن کے وزير داخلہ حسن ہزاع نے کہا ہے کہ اردن کے سيکورٹي دستے دہشت گرد عناصر کو شام سميت کسي بھي ملک ميں دراندازي کي اجازت نہيں ديں گي -واضح رہے کہ اس سے پہلے يہ خبريں سننے ميں آرہي تھيں کہ مغرب کے حامي دہشت گرد عناصر،اردن کے سرحدي علاقوں ميں موجود ہيں اور وہاں سے شام اور ديگر ملکوں ميں دراندازي کرسکتے ہيں -اردن کے وزير داخلہ نے کہا کہ شام کے بحران نے اردن کي سرحدوں کو بھي متاثر کيا ہے ليکن ہم نے اپني سرحدوں کو کنٹرول کرنے کي پوري کوشش کي ہے -اس سے پہلے خبري ذرائع نے رپورٹ دي تھي کہ امريکہ اوراس کي اتحادي حکومتوں خاص طور پر سعودي عرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد اور اردن کے سرحدي علاقوں ميں موجود ہيں اور شام کے سرحدي صوبے درعا ميں بڑي کارروائي کي تياري کررہے ہيں -امريکا اور يورپ کے ذرائع نے بھي حال ہي ميں انکشاف کيا ہے کہ امريکي کانگرس نے شام ميں حکومت مخالف دہشت گردوں کے لئے مالي اور اسلحہ جاتي امداد فراہم کرنے کےلئے، خفيہ منصوبے کي منظوري دے دي ہے -
.......
/169