ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان کے ساتھ ملاقات میں ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات خطے اور مسلم امہ کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، ہمیں مشکلات سے نبرد آزما ہوتے ہوئے اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانا ہوگا۔ پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک اور ان کی سلامتی کے اداروں کو پاک ایران سرحد کو عام شہریوں کیلئے محفوظ اور دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کیلئے نو گو ایریا بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران سفیر نے بھی اس ملاقات میں مختلف منجملہ اقتصادی و سیکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تلقات کے فروغ پر تاکید کی اور کہا کہ ایران کی حکومت وزیراعظم نواز شریف کے ایران کے دورے کی منتظر ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 فروری 2014 - 20:30
News ID: 508303
پاکستان کے وزیر داخلہ نے یہ اطمینان دلایا ہے کہ ان کا ملک دھشتگردوں اور تشدد پسند گروہوں کو ہرگز اس بات کا اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایران کی سرحد میں اپنی سرگرمیوں کے ساتھ تھران – اسلام آباد کے دوستانہ تعلقات کو متاثر کریں۔