ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے اپنی ایک رپورٹ میں اس ملک میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج کی سلامتی کونسل کو بھیجی گئی رپورٹ میں آیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں عام باشندے ہمیشہ انسانی حقوق منجملہ جنسی استحصال کا شکار ہوئے ہیں اور اس ملک کے عام شہریوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا جانا ایک معمول بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج کی رپورٹ میں آیا ہے کہ 15 دسمبر 2013 سے لیکر جنوری 2014 کے اختتام تک ایام میں جنوبی سوڈان میں عام شہریوں کو بے رحمانہ اقدامات کا سامنا رہا ہے اور اس ملک میں عام باشندے ان ایام میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ جنوبی سوڈان کے موجودہ بحران اور اس ملک میں انسانی حقوق کے حوالے سے یہ رپورٹ اپریل کے مہینے میں منظر عام پر آجائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 فروری 2014 - 20:30
News ID: 508299
اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں جنوبی سوڈان میں عام باشندوں کی ہلاکت کو ایک بڑا المیہ قرار دیا ہے۔