اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شہر گرگان میں مقیم ایک عیسائی جوان، گزشتہ روز اس شہر کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام سے مشرف ہوا۔’’ایوان میشنکو‘‘ نامی عیسائی جوان نے آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی کے دفتر میں حاضر ہو کر شہادتین زبان پر جاری کی اور مذہب تشیع قبول کیا۔انہوں نے اسلام اور شیعہ مذہب قبول کرنے کی وجہ قرآن کریم کی تاثیر اور امام حسین علیہ السلام کا عشق قرار دیتے ہوئے کہا: دین اسلام کا مطالعہ اور اس کے عینی حقائق کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسلام کو میں نے دین کامل پایا ہے اور دل کی گہرائیوں سے اسے اپنی ہدایت کے لیے انتخاب کیا ہے۔
