21 فروری 2014 - 20:30
دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد سعودی عرب میں شیعوں کا وسیع پیمانے پر احتجاج+ تصاویر

سعودی عرب کے شہر العوامیہ میں آل سعود کے گماشتوں کے ہاتھوں دو شیعہ جوانوں کی ہوئی شہادتوں کے بعد صوبہ قطیف میں سینکڑوں افراد نے آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے شہر العوامیہ میں آل سعود کے گماشتوں کے ہاتھوں دو شیعہ جوانوں کی ہوئی شہادتوں کے بعد صوبہ قطیف میں سینکڑوں افراد نے آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔جمعرات اور جمعہ کو قطیف کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر ’’آل سعود مردہ باد‘‘ کی آوازیں گونج اٹھی۔ قطیف کے شہر میں یہ ریلیاں رات کو نکالی گئیں جن میں اس صوبے کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور شہید کئے گئے جوانوں کے قصاص کا مطالبہ کیا۔جمعے کے روز بھی العوامیہ شہر میں سینکڑوں مردوں عورتوں نے سڑکوں پر نکل کر آل سعود مردہ باد کے نعرے بلند کئے اور بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا۔ جبکہ نماز جمعہ کے خطبوں میں بھی علماء نے آل سعود حکومت کی اس گھناونی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ شہید کی میتوں پر صرف گریہ کرنا اور چند آنسو بہانہ کافی نہیں ہے بلکہ شہیدوں کے خون کی پاسداری کے لیے میدان میں نکلنا ضروری ہے۔عوامیہ میں مظاہرین نے اپنے دو شہیدوں کی تصویریں ہاتھ میں لی ہوئی تھیں اور آل سعود حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔یہ پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ شہیدوں کے جنازوں کو آئندہ ایک دو دن میں تشییع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آل سعود حکومت کے گماشتوں نے دو روز قبل سعودی عرب کے شہر العوامیہ میں ایک شیعہ بستی پر حملہ کر کے دو جوانوں کو شہید جبکہ پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔ آل سعود حکومت ۲۰۱۱ سے اب تک  شیعوں پر اپنا طلم و ستم ڈھاتے ہوئے ۲۰ بے گناہ شیعوں کو شہید کر چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲