ابنا: پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے فرانسيسي اخبار فيگارو سے گفتگو ميں کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران پہلے دن سے يہ کہتا رہاہے کہ ايران کا ايٹمي معاملہ بات چيت کے ذريعےحل کيا جاسکتا ہے.پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا کہ ايران اور مغرب کے درميان ايٹمي معاملہ کوئي ايسا معاملہ نہيں ہے جو حل نہ ہوسکے البتہ اس کے لئے شرط ہے کہ مغرب بہانے بازي سے کام نہ لے –ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران پرامن ايٹمي توانائي کے استعمال کے اپنے مسلمہ حق سے دستبردار نہيں ہوگا –انہوں نے ايران اور امريکا کے تعلقات کے بارے ميں کہا کہ ايران کے خلاف امريکا کے غلط رويئے کي ہي وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہيں –ڈاکٹر لاريجاني نے شام کے بحران کے بارے ميں کہاکہ يہ بحران سياسي مذاکرات کے ذريعے ہي حل ہوگا –انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو وہاں کے عوام کي خواہشات کے مطابق حل کيا جانا چـاہئے –ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ جن سرحدوں سے دہشت گردوں کے لئے ہتھيار بھيجے جارہے ہيں وہ بند ہوني چاہئيں - اور شام ميں انتخابات کرائے جانے چاہئيں جن پر بين الاقوامي مبصرين کي نگراني ہو.
.......
/169