21 فروری 2014 - 20:30
رکن آبادی:سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں سے پوری دنیا کوخطرہ لاحق ہے

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے شام میں سلفی تکفیری دہشت گردوں کےہولناک، بھیانک اور سنگین جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان بھی سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں سے محفوظ نہیں اور سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں سے پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہے۔

ابنا: لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے لبنان کے سابق صدر امین جمیل کے ساتھ ملاقات میں شام میں سلفی تکفیری دہشت گردوں کےہولناک، بھیانک اور سنگین جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان بھی سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں سے محفوظ نہیں  اور سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں سے پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہے۔ لبنان کے سابق صدر نے اس ملاقات میں بیروت میں ایرانی ثقافتی مرکز پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شددی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے انھوں نے کہا کہ ایران علاقہ کا اہم اور مؤثر اسلامی ملک ہے اور ایران ایسا اسلامی ملک ہے جس پر تمام اسلامی ممالک کو فخر ہے انھوں نے کہا کہ لبنان ایرا کے پرامن ایٹمی پروگرام کی بھر حمایت جاری رکھےگا۔

.......

/169