ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب محمد خزاعی نے بیروت میں ایران کے ثقافتی مرکز کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس قسم کے دھماکے علاقائی و عالمی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ محمد خزاعی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک بیان میں بیروت کے کل کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں لبنان کی حکومت و قوم کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ اس قسم کے دہشتگردانہ حملے مسلمانوں میں اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی غرض سے کئے جارہے ہیں کہ جن میں بےگناہ افراد مارے جارہے ہیں۔ بیروت کے کل کے واقعے میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں جبکہ ایک سو بیس سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اس دہشتگردانہ دھماکوں کی ذمہ داری عبداللہ عزام نامی ایک دہشتگرد گروہ نے قبول کی ہے۔ اس گروہ نے اس سے قبل بھی گذشتہ سال نومبر میں بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے قریب دو دہشتگردانہ بم دھماکے کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی جن میں ایران کے سفارت خانے کے ثقافتی مشیر ابراہیم انصاری سمیت پپچیس افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 فروری 2014 - 20:30
News ID: 507560
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب محمد خزاعی نے بیروت میں ایران کے ثقافتی مرکز کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس قسم کے دھماکے علاقائی و عالمی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔