17 فروری 2014 - 20:30
میانمار میں صحافیوں پر مقدمہ

میانمار میں پانچ صحافیوں پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ان پانچ صحافیوں پر ایک فوجی تنصیبات میں کیمیکل ہتھیاروں کی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنے اور سرکاری رازوں کو برملا کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ میانمار کے مقامی اخبار نیو لائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ میانمار کے ان پانچ صحافیوں نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کی ایک فوجی تنصیبات میں کیمیکل ہتھیار تیار کئے جاتے ہیں۔ صحافیوں کی اس رپورٹ کے شا‏ئع ہونے کے بعد میانمار کی حکومت نے صحافیوں کے دعو‎ؤں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان فوجی تنصیبات میں کسی بھی طرح کے کیمیکل ہتھیار تیار نہیں ہوتے ہیں۔ اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے ساتھ ہی میانمار کے صدر کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

.....

/169