17 فروری 2014 - 20:30
شام کے سلسلے ميں اوباما کے خیالات پر تنقید

امریکی ایوان نمائندگان ميں ریپبلکن کی اکثریت کے رہنمانے شام کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں کو کھوکھلا بتایا ہے۔

ابنا: ذرائع کےمطابق" اریک کانٹر"نے کل ریاست ورجینیا کے فوجی انسٹی ٹیوٹ میں تقریر کرتے ہوئے بارک اوباما کے اظہار خیال کو کسی واضح  اسٹریٹجی سے عاری پالیسی سے تعبیر کیا اور کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں کھوکھلاپن نہيں ہونا چاہیئے۔ کانٹر نے کہا کہ اس قسم کی پالیسیاں دنیا میں امریکہ کی برتری کو خطرے سے دوچار کردیں گي۔ اس امریکی ریپبلکن نمائندے نے کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں ملک کی حفاظت جیسے اصولوں کا تحفظ کیا جائے تاکہ دنیا میں امریکہ کی فوجی برتری قائم رہ سکے۔  

.......

/169