ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے گورنرہاؤس کے پریس دفتر نے ایک بیان میں افغان سیکیورٹی فورسیز نے صوتے ہلمند میں طالبان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نہر سراج میں خشکابہ نامی علاقے کو ان کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ اس آپریشن کے دوران تین ایسی موٹر سائیکلوں کو برآمد کیا گیا جن میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسیز نے تیس بارودی سرنگوں کا بھی پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنادیا۔ اس بیان میں دعوی کیا گيا ہے کہ سیکیورٹی فورسیز کی اس کاروائی میں طالبان گروہ کے کافی افراد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
.......
/169