16 فروری 2014 - 20:30
ویانا مذاکرات، ایرانی وفد ویانا روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کے حصول کی غرض سے مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کیلئے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ ویانا کیلئے روانہ ہوگئے۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ہمراہی کرنے والوں میں قانونی اور بین الاقوامی امور میں نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، یورپ و امریکہ کے امور میں نائب وزیرخارجہ مجید تخت روانچی، سیاسی و بین الاقوامی امور میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل حمید بعیدی اور وزیر خارجہ کے مشیر داؤد محمد نیا کے علاوہ ایٹمی توانائی کے ادارے کے سیف گارڈ امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد امیری اور اس ادارے کے بعض نمائندے شامل ہیں۔ ایک جامع و حتمی سمجھوتے کے حصول کیلئے ویانا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں یہ پیچیدہ مذاکرات، کل سے شروع ہورہے ہیں۔ ایران کے مذاکرات کاروں کی قیادت ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کاروں کی قیادت یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کے ویانا مذاکرات میں فریقین کے درمیان ایک ابتدائی جوہری سمجھوتہ طے پایا تھا جس پر مشترکہ ایکشن پلان کے تحت گذشتہ بیس جنوری سے عملدرآمد شروع ہوا ہے۔

.......

/169