ابنا: رپورٹ کے مطابق جناب "علی اکبر صالحی" نے تھران میں ایک اجلاس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ویانا میں 18 فروری سے ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں نے ملت ایران کے پیغام کو دریافت کرلیا ہوگا۔ اور ایران کے ساتھ روابط کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمک انرجی تنظیم کے سربراہ "علی اکبر صالحی" نے کہا کہ ہمیں یہ توقع ہے کہ اس مذاکرات میں ایران کے قانونی حق کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے۔جناب "علی اکبر صالحی" نے مزید ہے کہ ملت ایران نے حالیہ برسوں میں بڑے کارنامے پیش کیئے ہیں اور ان میں سے ایک ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام کی عظیم الشان شرکت ہے۔ اور ایران کے غیور عوام نے گیارہ فروری کی ریلیوں میں شرکت کرکے اپنے گذشتہ کارناموں کو دہرایا ہے۔
.......
/169