14 فروری 2014 - 20:30
انقلاب کرامت کی تیسری سالگرہ پر ۳ لاکھ بحرینیوں کی عظیم الشان ریلی+ تصاویر

بحرین میں انقلابی تحریک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ۳ لاکھ افراد نے حکومت کے خلاف عظیم الشان پر امن ریلی نکالی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں انقلابی تحریک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ۳ لاکھ افراد نے حکومت کے خلاف عظیم الشان پر امن مظاہرہ کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے مظاہروں میں شرکت کر کے شہنشاہی حکومت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے اور اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔انقلابی تحریک کی فعال تنظیم الوفاق نے ایک بیان جاری کر کے آل خلیفہ کی حکومت کی طرف سے مظاہرین کو کچلنے کے لیے کئے گئے اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت اپنے باشندوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کرتی ہے۔اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حکومت کے گماشتے عوام کے مطالبوں کا جواب بندوق سے دیتے ہیں اور ان تمام اسلحوں کا عوام پر استعمال کرتے ہیں جن کا استعمال غیر قانونی ہے۔حکومتی کارندوں نے انقلابی تحریک کی سالگرہ کے عنوان سے بحرین کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پر امن مظاہروں کو زہریلی گیسوں اور صوتی بموں سے نشانہ بنایا جس کے باعث کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲