14 فروری 2014 - 20:30
اشٹون، ایران آئی اے ای اے کے دو طرفہ تعاون کی قدردانی

یورپی یورین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون نے ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے درمیان تعمیری تعاون میں جاری پیشرفت کی قدردانی کی ہے۔

ابنا: کیتھرین اشٹون نے اقوام متحدہ سے متعلق مختلف اداروں کے ساتھ یورپی یونین کے تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے اجلاس میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون اور ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے درمیان تعمیری تعاون میں جاری پیشرفت کی قدردانی کی۔ انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ مذاکرات کو اور زیادہ پیچیدہ امر قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے آئندہ دور میں بھی یورپی یونین کی جانب سے وہی نمائندگی کریں گی۔ یورپی یورین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جنیوا کے جوہری مذاکرات میں صرف ابتدائی سمجھوتہ طے پایا، کہا کہ اگرچہ فریقین کی جانب سے باہمی اعتماد کے حوالے سے ابتدائی اقدامات عمل میں لائے گئے تاہم حتمی سمجھوتے کے حصول میں ابھی کافی دشوار راہ درپیش ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور، ویانا میں اٹھّارہ فروری کو منعقد ہونے والا ہے۔

.......

/169