12 فروری 2014 - 20:30
جنيوا ايٹمي سمجھوتے پر عمل درآمد سے ايران اور روس مطمئن

اسلامي جمہوريہ ايران اور روس کے وزرائے خارجہ نے جنيوا معاہدے پر عملدرآمد کي صورتحال پر اطمينان کا اظہار کيا ہے-

ابنا: روس کے وزيرخارجہ سرگئي اور لاؤ روف اور ايران کے وزير حارجہ محمد جواد ظريف نے ايک دوسرے سے ٹيلي فون پر بات چيت کي جس ميں جنيوا معاہدے پر عملدرآمد کي صورتحال کا جائزہ ليا گيا-دونوں وزرائے خارجہ نے جنيوا ايٹمي معاہدہ پر عملدرآمد کے سلسلے ميں اب تک ہونے والي پيشرفت کو اطمينان بخش قرار ديا-ايران اور روس کے وزرائے خارجہ نے يہ بات زور ديکر کہي کہ جينوا ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ہونے والے عبوري جوہري معاہدے پر عملدرآمد سے ايران کے جوہري پروگرام کے بارے ميں پائي جانے والي عالمي تشويش ختم ہوگي اور جوہري توانائي کے پرامن استعمال سے متعلق ايران کے حق کو يقيني بنايا جاسکے گا-روسي وزارت خارجہ کے جاري کردہ بيان کے مطابق سرگئي لاؤروف اور محمد جواد ظريف نے ايران اور روس کے صدور کے درميان ہونے والے اتفاق رائے کي بنياد پر ماسکو  اور تہران کے درميان اقتصادي اور تجارتي تعاون بڑھانے کي ضرورت پر زور ديا-اس بات چيت ميں شام کا بحران بھي زير بحث آيا اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ايک بار پھر يہ بات زور ديکر کہي کہ بحران شام کو سفارتي اور سياسي طريقے سے ہي حل کئے جانے کي ضرورت ہے_

.......

/169