ابنا: شام کی فوج نے شمال مغربی صوبے ادلب میں لاذقیہ کے مضافات میں درجنوں تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کردیا مشرقی شہر دیرالزور میں بھی فوج نے دسیوں دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اطلاعات کے مطابق لبنانی سرحد سے ملے، قلموں علاقے میں چالیس سے زائد تکفیری دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ قلموں کے علاقے میں فوج نے جناجیر شہر کو دہشتگردوں سے آزاد کرالیا۔ شام کی فضائيہ نے یبرود کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آج جنیوا میں امریکہ اور روس اور اقوام متحدہ کی شراکت سے شام اور اسکے مخالفین کے درمیاں مذاکرات ہونگے۔ اس مذاکرات میں امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور روسی نائـب وزیر خارجہ گنادی گاتیلوف بھی شریک ہوں گے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فلسطینی کیمپ میں موجود دہشتگردوں نے دسیوں فلسطینیون کو اغوا کرلیا۔ داعش نامی تکفیری دہشتگرد گروہ نے دمشق کے مضافات میں یرموک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے دسیوں فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا ہے۔ اس کیمپ پرحملوں میں تقریبا ایک ہزار آٹھ سو فلسطینی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ یرموک کیمپ شام میں فلسطینیوں کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ ہے جس میں دہشتگردوں کے حملوں سے پہلے پانچ لاکھ فلسطینی زندگي گذارتے تھے۔
.......
/169