11 فروری 2014 - 20:30
افغانستان، طالبان گروہ کے پینتالیس افراد کی ہلاکت

مشرقی افغانستان میں سیکیورٹی فورسیز کے جاری آپریشن میں طالبان گروہ کے کم از کم پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے آئی جی پولیس نے آج ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسیز کی یہ کاروائی، شیرزاد کے علاقے میں انجام پائی جہاں طالبان گروہ کے پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس علاقے میں ہیروئن کی پیداوار کے چار کارخانوں کا بھی انکشاف ہوا۔ طالبان گروہ کی جانب سے ابتک اس خبر پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں گیا گیا۔

.......

/169