10 فروری 2014 - 20:30
پشاور کے شمع سنیما ہال میں تین دھماکے ۱۱ جانبحق

پشاور کے شمع سنیما ہال میں تین دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد گيارہ ہوگئی ہے۔

ابنا: پشاور کے شمع سنیما ہال میں تین دھماکوں کے نتیجے میں  مرنے والوں کی تعداد گيارہ ہوگئی ہے اس  واقعے میں پچیس افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں چار افراد کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے وقت شو جاری تھا اور سنیما ہال میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد موجود تھے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جاری ہے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیاگیا۔ ہے۔ پولیس نے سنیما کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش کر رہی ہے۔ ان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ دھماکے ملک میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲