ابنا: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خود کش دھماکے سے کم از کم 4 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پیر کو پشاور کے علاقے عیسی خیل گڑھی میں گھر کے قریب خودکش دھماکہ ہوا۔ ایس ایس پی آپریشن نجیب نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے مشکوک افراد کی اطلاع پر پولیس نے سرچ اپریش شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین ہلاک اور بچے سمیت 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے سمیت 6 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکے کے وقت گھر کے اندر قران خوانی ہو رہی تھی۔ اے آئی جی بم ڈسبوزل اسکواڈ شفقت ملک کے مطابق خودکش دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور گھر کے قریب گرا جس کے باعث خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ جائے وقوعہ سے دستی بم کے استعمال کے شواہد بھی ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کی ٹانگیں بھی ملی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
9 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504797
اے آئی جی بم ڈسبوزل اسکواڈ شفقت ملک کے مطابق خودکش دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور گھر کے قریب گرا جس کے باعث خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گیا