9 فروری 2014 - 20:30
تاخیر کیوں ہو رہی ہے: نثار، ڈرون پرواز کر رہے ہیں

پاکستان میں قیامِ امن کے لیے حکومت سے مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی کے ارکان کی طالبان رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ابنا: پاکستان میں قیامِ امن کے لیے حکومت سے مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی کے ارکان کی طالبان رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

دوسرے روز کے مشاورتی اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر داحلہ چوہدری نثار نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق سے فون پر بات کی۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے مذاکراتی ٹیم کی واپسی میں تاخیر کے بارے میں استفسار کیا۔

سرکاری ذرایع ابلاغ کے مطابق مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازوں کے باعث مشاورت کا مقام بار بار تبدیل کرنا پڑا جس کے باعث تاخیر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات کو سبوتاژ کرنا، پاکستان دشمنی کے مترادف ہو گا۔

.......

/169