9 فروری 2014 - 20:30
ایران اور 5+1 کے درمیان تجارت میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کی تجارت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے.

ابنا: ایران کے محمکہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ روس، فرانس، چین، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی پر مبنی گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کی کل تجارت، جنوری میں 2 ارب 26 ملين اور 1 لاکھ 47 ہزار ڈالر تک پہنچ گی جو دسمبر 2013 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے .اس رپورٹ کے مطابق دسمبر 2013 میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے درمیان کل ایک ارب ، 8 سو 29 ملين اور 3 لاکھ 87 ہزار ڈالر کا کاروبار ہوا تھا . ایران کے محکمہ کسٹم کے مطابق گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک میں سے امریکہ کے ساتھ ایران کا سب سے کم کاروبار ہوا ہے جبکہ سب سے زیادہ چین کے ساتھ کاروبار ہوا ہے۔

.......

/169